Masarrat
Masarrat Urdu

خطے کے حالات کے بارے میں ایران اور روس کے مذاکرات

  • 06 Feb 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

ماسکو، 6 فروری (مسرت ڈاٹ کام) جمعرات کی شام کو ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشنین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر غزہ، شام، لبنان اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔یہ رپورٹ ارنا نے دی ہے۔

دریں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور روس کے نائب وزیر خارجہ نے خطے کے معاملات کے بارے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر زور دیا۔

اس کے علاوہ روس کے نائب وزیر نقل و حمل دیمیتری زویریف نے ماسکو میں واقع ایران کے سفارتخانے میں، کاظم جلالی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے راہداری کے مشترکہ منصوبوں بالخصوص رشت- آستارا ریلوے لائن اور شمال- جنوب ٹرانزٹ کوریڈور کی تعمیر اور تکمیل میں ترقی کا بغور جائزہ لیا۔

کاظم جلالی اور دیمیتری زیوریف نے نقل و حمل سمیت دیگر مشترکہ منصوبوں کی تکمیل کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔

 

Ads