Masarrat
Masarrat Urdu

مسٹر امریکہ – لاسٹ کے مذموم مشوروں کی بابت ایرانی وزیر خارجہ کی امریکہ کو یاددھانی

  • 05 Feb 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران،5  فروری  (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ 4 فروری 2026 کو صیہونی حکومت کی طرف سے امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ ​​میں گھسیٹنے کی کوششوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔یہ اطلاع ارنا نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ کیا آپ کو "مسٹر امریکہ- لاسٹ" کا یہ دانشمندانہ مشورہ (!) یاد ہے؟ کیا آپ واقعی سمجھ سکتے ہیں کہ اس مذموم مشورے سے امریکہ کو کیا نقصان ہوا؟

واضح رہے کہ 2002 میں وال سٹریٹ جرنل کے لیے لکھے گئے ایک نوٹ میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس وقت کے امریکی حکام کو عراق پر حملہ کرنے اور فوجی جارحیت کی ترغیب دی تھی۔ اس کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی اس حملے  کے نتیجے میں لاکھوں لوگ ہلاک ہوئے اور سیکڑوں اربوں ڈالر نقصان ہوا۔

 

Ads