آج یہاں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری انڈیا اے ٹیم نے نارائن جگدیشن کی 55 گیندوں پر 104 رنز، آیوش بدونی کی 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 60 رنز، تلک ورما کے 38 رنز اور پریانش آریہ کے 28 رنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ پر 238 رنز بنائے۔
جگدیشن نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور پانچ چھکے لگائے، جبکہ بدونی نے چھ چوکے اور چار چھکے جڑے۔
امریکہ کی جانب سے علی خان، جسدیپ سنگھ اور شبھم رانجنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
دو سو انتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری امریکہ کی ٹیم 19.4 اوورز میں 200 رنز بنا سکی اور 38 رنز سے میچ ہار گئی۔ امریکہ کے لیے اینڈریاس گاؤس نے 44 رنز، سنجے کرشن مورتی نے 41، شبھم رانجنے نے 28، ہرمت سنگھ نے 25، محمد محسن نے 21، ملند کمار نے 18 اور کپتان مونانک پٹیل نے 10 رنز بنائے۔
انڈیا اے کی جانب سے روی بشنوئی نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔ نمن دھیر کو دو وکٹ ملے، جبکہ آیوش بدونی، تلک ورما اور اشوک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
