Masarrat
Masarrat Urdu

آٹھ عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر صیہونی حکومت کی سخت مذمت

Thumb

جدہ، 2 فروری (مسرت ڈات کام) آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

آٹھ عرب اور اسلامی ممالک کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ صہیونی حملے کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور امن کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان ممالک نے زور دیا کہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں سیاسی عمل کے لیے براہ راست خطرہ ہیں اور غزہ کو ایک مضبوط اور مستحکم مرحلے میں داخل ہونے سے روک رہی ہیں۔

مشترکہ بیان کے آخر میں تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس حساس مرحلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو عدم استحکام اور بحران میں اضافے کا سبب بنے۔

یاد رہے یہ بیان اس کے بعد جاری کیا گیا جب ہفتے کے روز صہیونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں تیس سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

Ads