Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستان: آسام میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام خارج

Thumb

گواہاٹی، 24 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) ریاست آسام میں قائد حزب اختلاف نے ریاست میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام خارج ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے اور الیکشن کمیشن سے مداخلت اور جامع جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں قائد حزب اختلاف دیبب راتا سیکیا نے نازیرا میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ نازیرا کے ایسے مستقل باشندے، جو سابقہ انتخابات میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں، ان کے نام بغیر کسی معقول وجہ کے تازہ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیے گئے۔

 قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ ناموں کے اخراج کا یہ عمل قانونی طریقہ کار کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ افراد میں بڑی تعداد ایسے مقامی اور قدیمی باشندوں کی ہے جو نسلوں سے نازیرا میں مقیم ہیں، حتیٰ کہ بعض خاندان آزادی سے قبل کے زمانے سے وہاں آباد ہیں۔

Ads