Masarrat
Masarrat Urdu

کرائم تھرلر ‘دلدل’ کا ٹریلر جاری

Thumb

ممبئی، 21 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) پرائم ویڈیو نے اپنی نئی ہندی کرائم تھرلر سیریز ‘دلدل’ کا زبردست ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔ یہ کہانی ممبئی شہر کے پس منظر میں مبنی ہے اور ڈی سی پی ریٹا فریرا پر مرکوز ہے، جس کا کردار بھومی ستیش پیڈنیکر نے ادا کیا ہے۔ وہ ایک خطرناک تحقیقات پر نکلتی ہیں، جہاں انہیں ایک بے رحم سیریل کلر کا پیچھا کرنا ہوتا ہے۔

یہ سیریز وِش دھامِیجا کی بیسٹ سیلنگ کتاب بھنڈی بازار پر مبنی ہے۔ ‘دلدل’ کو امرت راج گپتا نے ڈائریکٹ اور وکرم ملہوترا اور سریش ٹریوینی نے پروڈیوس کیا ہے۔

ایبینڈینشیا انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کی یہ سیریز سریش تریوینی نے تیار کی ہے اور اسے شری کانت اگنیسورَن، روہن ڈیسوزا اور پریا سگّی نے تحریر کیا ہے، جبکہ زبردست ڈائیلاگز سریش تریوینی اور حسین حیدری کے ہیں۔

بھومی ستیش پیڈنیکر کے ساتھ اس سیریز میں سمارا تجوری اور آدتیہ راول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ‘دلدل’ کا پریمیئر 30 جنوری کو پرائم ویڈیو پر ہندوستان سمیت 240 سے زائد ممالک اور علاقوں میں خصوصی طور پر کیا جائے گا۔

ڈی سی پی ریٹا فریرا کے کردار کو ادا کرنے والی بھومی ستیش پیڈنیکر نے کہا کہ “ریٹا فریرا کا کردار نبھانا میرے کریر کے سب سے گہرے اور تخلیقی طور پر اطمینان بخش تجربات میں سے ایک رہا ہے۔ وہ ایک ایسی خاتون ہے، جسے خواہشات نے بنایا ہے، شک نے گھیر رکھا ہے اور ماضی کا بوجھ آج بھی اسے دبائے ہوئے ہے۔ یہ کردار مجھے نازکی اور طاقت کے درمیان توازن تلاش کرنے کی دعوت دیتا ہے، جیسا کہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔

ریٹا کی دنیا میں قدم رکھنا چیلنجنگ بھی تھا اور انتہائی اطمینان بخش بھی، کیونکہ اس کا سفر ان پیچیدگیوں کو ظاہر کرتا ہے، جن کا سامنا ہم سب اپنے اندر کے خوف اور کمزوریوں سے لڑتے وقت کرتے ہیں۔

ٹائیلیٹ: ایک پریم کتھا کی بڑی کامیابی کے بعد وکرم کے ساتھ دوبارہ کام کرنا گھر واپس آنے جیسا محسوس ہوا۔ میں سریش، امرِت اور اس سیریز سے وابستہ پوری ٹیم کی دل سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھ پر اتنے گہرے اور جذباتی طور پر چیلنجنگ کردار کو نبھانے کا اعتماد کیا۔

‘دلدل’ میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے خوشی ہے کہ یہ سیریز 30 جنوری کو پرائم ویڈیو پر خصوصی طور پر ریلیز ہو رہی ہے، جو ہندوستان کے ساتھ ساتھ 240 سے زائد ممالک اور علاقوں میں ناظرین تک پہنچے گی۔ مجھے امید ہے کہ ریٹا کی کہانی ناظرین کو اتنی ہی گہرائی سے متاثر کرے گی جتنی اس نے مجھے کیا ہے۔

 

Ads