ونڈ ہیوک میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ہیوگو ٹینی کیلے 79 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نہار پامر نے 33 رنز کا اضافہ کیا۔آسٹریلیا کےنیڈن کورے نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے 202 رنز کا ہدف محض 30ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ول میلا یوک نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔نتیش سیموئیل نے 60 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بلاوائیو میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ شروع کی اور 10 اوورز میں ایک وکٹ پر 51 رنز بنائے تھے کہ موسلا دھار بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ طویل انتظار کے باوجود گراؤنڈ دوبارہ کھیل کے قابل نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
