268 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم کو سری لنکن گیندبازوں نے 40.1 اوورز میں 161 کے اسکور پر سمیٹ کر میچ 106 رنز سے جیت لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے ریوبن ولسن نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ کپتان اولیور ریلی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ روب اوبرائن (17) اور سیباسٹین ڈجکسٹرا (10) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ باقی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ سری لنکا کی جانب سے دلنتھ سیگیرا (چار ) اور راستھ نمسارا نے (تین وکٹ) لیے۔ سیتھمیکا سینی ویراتنے، کگاتھس ماتولن اور ویرن چامودیتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آج یہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور اس نے 59 رنز پر تین وکٹیں گنوادیں۔ دیمنتھا مہاویتھان (9)، ویران چامودیتھا (چھ)، اور دولنیتھ سگیرا (22) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کاویجا گامگے نے کپتان ویمتھ دنسارا کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 80 رنز جوڑے۔ کاویجا گامگے (49) 33ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے چمیکا ہیناتیگالا نے پانچویں وکٹ کے لیے ویمتھ دیناسارا کے ساتھ 100 رنز کی شراکت داری کی۔ اس دوران اولیور ریلی نے سنچری کے قریب پہنچنے والے ویمتھ دیناسارا کو 46ویں اوور میں اپنا شکار بنالیا۔ ویمتھ دیناسارا نے 102 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 95 رنز بنائے۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 267 رنز بنائے۔ چمیکا ہیناٹی گالا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے اولیور ریلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریوبن ولسن اور لیوک مرے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
