Masarrat
Masarrat Urdu

مودی نے سومناتھ مندر پر مرکزی وزیر سندھیا کا مضمون سوشل میڈیا پر شیئر کیا

Thumb

نئی دہلی، 8 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا کے ذریعہ لکھا گیا ایک مضمون سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا اور کہا کہ مندر ہندوستان کے ابدی ثقافتی شعور کی علامت ہے۔

"ہمارے تہذیبی شعور کی علامت" کے عنوان سے مضمون میں مسٹر سندھیا نے کہاکہ "سومناتھ مندر کا پچھلے ہزار سالوں کا سفر ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ یادیں کبھی ختم نہیں ہوتیں اور سچا عقیدہ کبھی نہیں ہارتا۔"

ان کے اس مضمون کو شیئر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ "سومناتھ مندر ملک کے ابدی ثقافتی شعور کی علامت ہے۔ یہ اس تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے جو پچھلے 11 سالوں میں سومناتھ مندر سے رام جنم بھومی تک آئی ہے اور اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہندوستان ایک ثقافتی قوم کے طور پر ابھرا ہے جو اپنی ثقافت میں خود اعتمادی رکھتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ مادھو راؤ سندھیا نے اس بارے میں اپنے خیالات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔

مسٹر سندھیا نے اس مضمون میں لکھا ہے کہ حملہ آوروں کے 17 حملوں کا سامنا کرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے والا سومناتھ صرف ایک مندر نہیں ہے بلکہ قوم کا شعور ہے۔ انہوں نے لکھاکہ "میرے سندھیا خاندان نے بھی اس شاندار کہانی میں حصہ ڈالا۔ 1785 میں میرے جد امجد مہاراجہ مہادجی سندھیا نے لاہور میں محمد شاہ ابدالی کو شکست دی اور صدیوں پرانی توہین کا بدلہ لیتے ہوئے سومناتھ کے چاندی کے دروازے ہندوستان واپس لائے۔"

اس مضمون کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سومناتھ اور ہمارے ثقافتی ورثے کو نیا احترام، ایک نئی شناخت اور قومی فخر کی آواز ملی ہے۔"

 

Ads