Masarrat
Masarrat Urdu

سہ روزہ دعوت کے سابق چیف ایڈیٹر پرواز رحمانی انتقال کرگئے

Thumb

نئی دہلی، 5 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) سہ روزہ دعوت کے آخری چیف ایڈیٹر عبدالحق پرواز رحمانی کا 5 جنوری کو ساڑھے نو بجے شب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 77 سال سے زائد تھی۔وہ ایک ماہ سے الشفا ہاسپیٹل، ابوالفضل انکلیو کے آئی سی یو برین ہیمریج اور فالج کے حملے کے بعد سے داخل تھے۔

پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بھائی ابراہیم، دو بیٹیاں ہیں۔ کل بروز منگل مرکز جماعت اسلامی کے کیمپس میں واقع مسجد اشاعت اسلام میں نمازجنازہ ادا کی جائے گی۔

پرواز رحمانی سہ روزہ دعوت کے پانچویں اور آخری چیف ایڈیٹر تھے۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد سہ روزہ دعوت ہفتہ روزہ ہوکر حیدرآباد منتقل ہوگیا۔

پرواز رحمان سہ روزہ دعوت میں پہلے چیف ایڈیٹر اصغر علی عابدی کے ذریعہ شروع کئے گیے مشہور ومعروف کالم ’خبرونظر‘ کو پرواز رحمان نے آخری وقت تک قائم رکھا۔ وہ اپنے اس کالم کے لیے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔

 

Ads