Masarrat
Masarrat Urdu

ایشیز سیریز: آخری ٹیسٹ کے لیے اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کی قایدت کریں گے

Thumb

 

سڈنی،یکم جنوری (یو این آئی )آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایشیز ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں سینئر بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

پیٹ کمنز، جو کمر کی تکلیف کی وجہ سے سیریز کے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکے تھے، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں واپس آئے تھے، تاہم اب ٹیم مینجمنٹ نے ان کے کام کے بوجھ (Workload) کو مینیج کرنے کے لیے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل ان کی مکمل فٹنس کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے انہیں پہلے ہی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کے لیے منتخب کردہ ٹیم درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جھائے رچرڈسن، مچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر۔

پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا، جہاں آسٹریلیا اپنی برتری برقرار رکھنے اور اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنے کی کوشش کرے گا۔

یواین آئی ۔م اع
 
Copy
 

Ads