Masarrat
Masarrat Urdu

اولمپیئن نیرج چوپڑا اور ان کی اہلیہ نے مودی سے ملاقات کی

Thumb

نئی دہلی، 23 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور ان کی اہلیہ ہمانی مور نے منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ اطلاع شیئر کیں۔

مسٹر مودی نے کہاکہ "میں آج صبح 7 لوک کلیان مارگ پر نیرج چوپڑا اور ان کی اہلیہ ہمانی مور سے ملا۔ ہم نے کھیل سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔"

قابل ذکر ہے کہ اس سال کے شروع میں مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر فٹنس کو فروغ دینے کے لئے نیرج چوپڑا کی کوششوں کی کافی تعریف کی تھی۔ فٹ انڈیا مشن کی اہمیت پر نیرج چوپڑا کے مضمون کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ بصیرت انگیز اور متاثر کن مضمون موٹاپے سے لڑنے اور صحت مند رہنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

 

Ads