Masarrat
Masarrat Urdu

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا

Thumb

سڈنی ،22 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جو اس وقت بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ابتدائی دو میچز میں ناکامی کے بعد تیسرے میچ میں ان کا بلا چلا اور انہوں نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس نصف سنچری کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں پہلی اننگز کھیلتے ہوئے 50 یا اس سے زائد اسکور کی تعداد 63 تک پہنچا دی۔ اس سے قبل ویراٹ کوہلی ٹی 20 کرکٹ میں تنہا یہ اعزاز رکھتے تھے۔ تاہم اب بابر اعظم بھی ویراٹ کوہلی کے ساتھ اس اعزاز میں ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 163 اننگز میں انجام دیا، جبکہ ویراٹ کوہلی کو یہاں تک پہنچنے کے لیے 216 اننگز کا سہارا لینا پڑا تھا۔ اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر اور جوس بٹلر 58، 58 نصف سنچریوں کے ساتھ بابر اور کوہلی سے پیچھے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

Ads