Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ نے وینزویلا کے قریب تیسرا تیل بردار جہاز ضبط کرلیا

  • 22 Dec 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

کراکس، 22 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) امریکہ نے وینزویلا کے قریب تیسرا تیل بردار جہاز ضبط کرلیا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں تیسری بار امریکہ نے وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کے خلاف اقدام کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کی جانب سے وینزویلا کے خلاف دباؤ اور طاقت کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز ضبط کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ حالیہ ہفتوں کے دوران تیسرا تیل بردار جہاز ہے جسے امریکی حکام نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اس اقدام کو امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے خلاف دباؤ کی پالیسی کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رشیا ٹوڈے نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے تیسرا تیل بردار جہاز ضبط کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ جہاز پاناما کے پرچم تلے چل رہا تھا اور امریکا کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھا۔

ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس تیل بردار جہاز کی منزل چین تھی، تاہم امریکی حکام نے پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے وینزویلا کے ساحل کے قریب روک لیا۔

Ads