Masarrat
Masarrat Urdu

دہلی میں گھنے کہرے کے باعث 175 سے زائد پروازیں منسوخ

Thumb

نئی دہلی، 19 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز گھنے کہرے کے باعث 175 سے زیادہ پروازیں منسوخ رہیں۔

دہلی ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ اب تک دہلی سے روانہ ہونے والی کل 88 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جن میں دو بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ وہیں دیگر شہروں سے دہلی آنے والی 89 پروازیں، جن میں دو بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں، منسوخ کرنی پڑیں۔ اس کے علاوہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ دہلی ہوائی اڈے پر جمعرات کی رات نو بجے کے بعد ہی حدِ نگاہ کم ہو گئی تھی۔ آدھی رات کے بعد کیٹ-3 آپریشنل طریقۂ کار نافذ کرنا پڑا۔

دہلی کے علاوہ شمالی ہندوستان کے دیگر شہروں میں بھی آج صبح گھنے کہرے کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی گھنے کہرے کا امکان ہے۔

 

 

Ads