پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مسٹر گاندھی 15 سے 20 دسمبر تک جرمنی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہندوستانی نژاد تارکین وطن سے بات چیت اور جرمن حکومت کے کچھ وزراء سے ملاقات کریں گے۔
انڈین اوورسیز کانگریس کے یوکے یونٹ کے جنرل سکریٹری وکرم دوہن کے مطابق مسٹر گاندھی کا دورہ جرمنی ہندوستان کے عالمی کردار پر بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ یہ دورہ جرمن سیاست دانوں اور ہندوستانی تارکین وطن کے درمیان خیالات اور مواقع کے تبادلے کو فروغ دے گا۔
انڈین اوورسیز کانگریس نے مسٹر گاندھی کے مجوزہ دورے کے حوالے سے پوسٹر بھی جاری کیے ہیں۔ جرمنی کے دورے سے متعلق ایک پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ مسٹر گاندھی برلن میں ہندوستانی باشندوں سے بات چیت کریں گے۔
