کمبلوں کو ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لئے فاؤندیشن نے اپنے ممبران جو کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں رہتے ہیں شامل کیا تاکہ یہ کمبل مستحقین تک پہنچ سکیں۔ اس مہم میں فاؤنڈیشن کے سرکردہ ممبران جو کہ ذاکر نگر، بٹلہ ہاؤس، خضرا باد، تیمور نگر، اوکھلا وہار، ابوالفضل، سرتا واہار، مدن پور کھادر، جیت پور، حوض رانی، گھونڈہ غیرہ رہتے ہیں انہوں نے پوری محنت سے ضرورت مندوں کی نشاندہی کی اورپروگرام کے دوران ان میں کمبل تقسیم کئے۔
ذاکر نگر میں اپنے مرکزی دفتر میں اور فاؤنڈیشن کی جیت پور یونٹ میں کمبلوں کی تقسیم کا پروگرام انعقاد کیا گیا۔ اس میں فاؤنڈیشن کے سکرٹری سید شعیب احمد نے لوگوں کو فاؤنڈیشن کے مختلف کاموں سے متعارت کرایا اور اپیل کی کہ وہ فاؤنڈیشن کی سبھی فلاہی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور تعلیم یافتہ ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کریں۔ اس موقع پر جیت پور یونٹ میں فاؤنڈیشن کے سلائی قڑہائی سینٹر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہاں ایک اچھی تعداد میں علاقہ کی خواتین سلائی کٹائی سیکھ رہی ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد خودکفیل بن جائیں گی۔ اس کے علاوہ انھوں نے فاؤنڈیشن کے ذریعہ چلائے جا رہے دار المطالعہ، کمپیوٹر سینٹر اور کوچنگ کابھی ذکر کیا اور ان سبھی سے ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔
اس موقعہ پر فاؤنڈیشن کے سرکرہ ممبر پروفیسر عبدالرحیم صاحب نے بولتے ہوئے کہا کہ الحکمہ فاؤنڈیشن ایک ایسا ادارہ ہے جس کو فاؤنڈیشن کے ممبران اپنے خود کے عطیہ اور کچھ دوسرے صاحب خیر حضرات کے چندہ سے چلاتے ہیں اور اس کی کے لئے کوئی سرکاری یا باہر سے کوئی مدد نہیں لی جاتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ھمدرد فاؤنڈیشن (ایم۔آر۔ای۔ سی) کا شکریہ ادا کیا اور بانی ھمدرد فاؤنڈیشن مرحوم حکیم عبدلحمید کے لئے دعا کی کہ اللہ انکی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلا مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ ھمدرد فاؤنڈیشن کے علاوہ کمبلوں کی فراہمی میں دیگر معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس مہم میں جن لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کے نام اس طرح ہیں، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر ریحان ندوی، نجم خان ندویی، دانش ندوی، ڈاکٹر رفیع احمد، ثاقب یاسین، سعود عالم، راحت سلطان، افروز احمد، مصطفی عالم، سہیل احمد، آرکیٹیکٹ آصف فرقان، ریحان افروز اور جاوید وغیرہ ہیں۔
