انڈیا اے انڈر-19 ٹیم نے 234 رنز کے ہدف کا پیچھا کیا، مگر ان کی شروعات خراب رہی اور پہلے اوور میں دونوں اوپنرز صرف دو رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان وہان ملہوترا اور وی کے وینیت نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن چوتھے اوور میں سلمان خان نے وہان کو 13 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ دیگر کھلاڑی جیسے ابھیگیان کُنڈو (12)، محمد عنان (1)، کنشک چوہان (16)، کھلّن پٹیل (29) اور ہینل پٹیل (5) بھی آؤٹ ہو گئے۔وی کے وینیت نے ہندوستانی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 63 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 62 گیندوں کا سامنا کیا، 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ 31ویں اوور کی دوسری گیند پر عبدالعزیز نے محمد ملک (0) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی اننگز کو 168 رنز پر ختم کیا۔ افغانستان کے لیے عبدالعزیز، سلمان خان اور روح اللہ عرب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انڈیا اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ محبوب خان نے 82 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے، جبکہ عزیزاللہ میاخیل نے 65 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے اور 60 رنز اسکور کیے۔ خالد احمدزئی (30) اورعزیراللہ نیازی (18) نے بھی اہم شراکت دی۔ نوری ستانی عمرزئی (28) اور عبدالعزیز (15) رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کے لیے کنشک چوہان نے تین وکٹیں حاصل کیں، ہنل پٹیل کے پاس دو وکٹیں آئیں، جبکہ کھلّن پٹیل اور محمد عنان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
