Masarrat
Masarrat Urdu

رہنماؤں کی شہادت سے حزب اللہ مزید طاقتور اور صہیونی حکومت کا زوال مزید تیز ہوگا، محسن رضائی

Thumb

تہران، 25 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ نے مقاومتی رہنماؤں پر حملے کو صہیونی حکومت کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلی کمانڈروں کی شہادت سے حزب اللہ مزید طاقتور ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ اور ایران کی مصلحت کونسل کے رکن محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مزاحمتی قیادت پر حملے سے اس کا زوال مزید تیز ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق، کرمان میں ایرانی گمنام شہداء کے جنازے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو غلط فہمی ہے کہ قیادت کو ختم کرکے مزاحمتی محاذ کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔ ہر شہید ہونے والا رہنما اسرائیل کے خاتمے کو ایک قدم اور قریب کردیتا ہے۔ یہ رہنما کسی حکومت کے مقرر کردہ لوگ نہیں ہوتے بلکہ براہ راست عوام کی امنگوں اور حمایت سے کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیروت کے رہائشی علاقے پر اسرائیل کے حالیہ حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہيثم علی طباطبائی اور چار دیگر مجاہدین شہید ہوئے، جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت اٹھائیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

محسن رضائی نے کہا کہ لبنان کی مزاحمت شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اسرائیل صبر اور تحمل کی پالیسی کا غلط فائدہ اٹھا رہا ہے، جس پر لبنان کی مزاحمتی قوتوں کو اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنا پڑسکتا ہے۔

Ads