Masarrat
Masarrat Urdu

اڈانی گروپ کی تمام کمپنیوں (اڈانی پورٹ فولیو) نے رواں مالی سال

Thumb

اڈانی گروپ کا آپریشنل منافع پہلی ششماہی میں سات فیصد بڑھا

نئی دہلی، 24 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) اڈانی گروپ کی تمام کمپنیوں (اڈانی پورٹ فولیو) نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (اپریل-ستمبر) میں 47,375 کروڑ روپے کا آپریشنل منافع کمایا، جو پچھلے مالی سال کی پہلی ششماہی سے 7.09 فیصد زیادہ ہے۔

اڈانی گروپ کے ذریعہ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پہلی ششماہی میں بنیادی ڈھانچہ کے کاروبار سے حاصل آپریشنل منافع 8.51 فیصد بڑھ کر 40,913 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس میں یوٹیلیٹی کا حصہ 23,239 کروڑ روپے اور نقل و حمل کا حصہ 12,125 کروڑ روپے رہا۔ ان دونوں میں سالانہ بنیاد پر بالترتیب 3.27 فیصد اور 22.01 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ اڈانی انٹرپرائزز کے بنیادی ڈھانچہ کاروبار کا آپریشنل منافع 5.45 فیصد بڑھ کر 5,549 کروڑ روپے رہا۔

سیمنٹ کاروبار کی کارکردگی سب سے اچھی رہی۔ اس میں آپریشنل منافع 37.98 فیصد بڑھ کر 4,305 کروڑ روپے ہو گیا۔ اڈانی انٹرپرائزز کے موجودہ کاروبار میں اسے 2,157 کروڑ روپے کا آپریشنل منافع ہوا جو سالانہ بنیاد پر 38.86 فیصد کم ہے۔

گروپ کے پاس 30 ستمبر 2025 کو کُل 76.25 ارب ڈالر کا اثاثہ اور تقریباً 4.8 ارب ڈالر کی نقدی تھی جو تقریباً 18 مہینے تک قرض کی ادائیگی کے لیے کافی ہے۔

 

Ads