Masarrat
Masarrat Urdu

ضاحیہ پر حملہ: حزب اللہ کے ممکنہ ردعمل سے تل ابیب میں خوف و ہراس

  • 24 Nov 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

بیروت، 24 نومبر(مسرت ڈاٹ کام) بیروت کے نواحی علاقے پر دہشت گرد حملے کے بعد صہیونی حکومت نے حزب اللہ کے جوابی حملے کے خوف سے فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ نتن یاہو حکومت کو بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر جارحانہ حملے کے بعد حزب اللہ لبنان کے ممکنہ ردعمل کا شدید خوف لاحق ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، ضاحیہ پر چند گھنٹے قبل کیے گئے وحشیانہ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ہائی الرٹ کی کیفیت اختیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یدیعوت آحارنوت نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کی کسی بھی جوابی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیاری بڑھا رہی ہے۔

صہیونی میڈیا نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ضاحیہ میں کیے گئے حملے کا ہدف حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر تھا، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع نے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی۔

اب تک حزب اللہ لبنان کی جانب سے ان دعووں اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس نے تل ابیب کے اندر موجود بےچینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Ads