Masarrat
Masarrat Urdu

دبئی ایئر شو میں تیجس لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

Thumb

نئی دہلی، 21 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) دبئی میں منعقدہ باوقار ایئر شو کے دوران جمعہ کے روز ہندوستانی فضائیہ کا ’میڈ ان انڈیا‘ لڑاکا طیارہ تیجس حادثے کا شکار ہو گیا جس میں پائلٹ کی موت ہو گئی۔

ہندوستانی فضائیہ کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ دبئی ایئر شو کے دوران فضائیہ کا تیجس طیارہ تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں طیارے کے پائلٹ کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو پائلٹ کی موت پر گہرا افسوس ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دیا جا رہا ہے، رپورٹس کے مطابق حادثہ دوپہرتقریباً دو بج کر دس منٹ پر ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں اٹھنے لگا۔ تیجس، ہندوستان میں تیار کردہ پہلا لڑاکا طیارہ ہے، جسے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے بنایا ہے۔ تیجس اس سے پہلے بھی مختلف ایئر شوز میں حصہ لیتا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ایئر شو میں تیجس حادثے کا شکار ہوا ہے۔

 

Ads