Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کو راستے سے ہٹانے کے بعد امریکہ کا اگلا ہدف چین ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

  • 21 Nov 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 21 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی پارلیمانی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ایران کو راستے سے ہٹانے کے بعد چین پر توجہ مرکوز کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکہ کی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ ایران کو جلد محدود کرے تاکہ بعد میں اپنی توجہ چین پر مرکوز کر سکے۔

ابراہیم عزيزی نے یونیورسٹی آف تہران میں ایک تقریب میں بین الاقوامی اسٹریٹجک حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران کو جلد محدود کرنا ہے تاکہ وہ چین کی جانب بڑھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی واشنگٹن کے جغرافیائی سیاسی مسائل کے دائرے میں نافذ کی جارہی ہے۔ دشمن نے اسی سلسلے کے تحت ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے سنیپ بیک میکانزم استعمال کیا۔

عزيزی نے واضح کیا کہ فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ ممکنہ مذاکرات میں ہماری قومی مفادات بشمول ایٹمی افزودگی کے حق کو مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے اپنے ملکی وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کے دباؤ کا مقابلہ کیا اور خودمختاری کی راہ پر گامزن رہا۔

Ads