Masarrat
Masarrat Urdu

آئی اے ای اے میں ایران مخالف قرارداد منظور، ایران سمیت سات ممالک کی مشترکہ مذمت

  • 21 Nov 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 21 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) ایران، روس، بیلاروس، چین، کیوبا، نکاراگوئے، وینزویلا اور زمبابوے نے آئی اے ای اے میں ایران مخالف قرارداد کو غیر منصفانہ اور سیاسی قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور سات دیگر ممالک نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان میں ایران، روس، بیلاروس، چین، کیوبا، نکاراگوئے، وینزویلا اور زمبابوے نے قرارداد کی منظوری کے بعد کہا کہ یہ قرارداد تین یورپی ممالک اور امریکہ نے تیار کی ہے جس کص اسرائیلی حکومت کے دباؤ کے تحت منظور کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس غیر ضروری اور سیاسی قرارداد میں جو 19 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوئی، ایران پر اپنے حفاظتی فرائض نہ پورے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، حالانکہ اسلامی جمہوری ایران مسلسل IAEA کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

مزید کہا گیا کہ قرارداد میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے پرامن جوہری مراکز پر جون میں ہونے والے غیر قانونی حملوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جن کی IAEA کے معائنہ کاروں نے مسلسل نگرانی کی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ IAEA اور اس کے ڈائریکٹر جنرل نے اس کھلے اور غیر قانونی حملے کی مذمت بھی نہیں کی۔

Ads