غزہ، 13 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ہزاروں فلسطینی قیدی آج اسرائیل کے ساتھ تبادلے کے معاہدے کے تحت آزاد ہو رہے ہیں، جن میں 250 طویل مدت کے قیدی بھی شامل ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج تقریباً 1966 فلسطینی قیدی جو اسرائیل کے ساتھ ہونے والے تبادلے کے معاہدے کے تحت آزاد ہوں گے، مخصوص بسوں میں جیلوں سے روانہ کیے گئے ہیں۔
ان میں 250 ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو عمر قید یا طویل مدت کی سزا بھگت رہے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیل نے حماس کے ساتھ طے شدہ فہرست میں شامل فلسطینی قیدیوں کے ناموں میں ترمیم کی تھی۔
فلسطینی شہری خان یونس کے ناصر اسپتال میں آزاد ہونے والے قیدیوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔