Masarrat
Masarrat Urdu

پرینکا گاندھی نے وزیراعظم سے خاتون صحافیوں پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا

Thumb

نئی دہلی ، 11 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورہ ہندستان کے دوران خاتون صحافیوں کو پریس کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے ۔

جمعہ کو افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو اجازت نہ دینے پر ایک سیاسی ہنگامہ رہا، حزب اختلاف کی جماعتوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے کن حالات میں اس کی اجازت دی ۔ اب اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر حکومت سے جواب طلب کررہی ہیں ۔

محترمہ واڈرا نے ہفتے کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ، "وزیراعظم ، براہ کرم طالبان کے نمائندے کے ہندوستان کے دورے کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شرکت نہ کرنے اپنا موقف واضح کریں ۔ "

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی جانب سے خواتین کے حقوق کو تسلیم کرنا صرف ایک انتخابات سے دوسرے انتخابات تک سہولت کا مظاہرہ نہیں ہے تو پھر ہندوستان کی کچھ قابل ترین خواتین کی ہمارے ملک میں توہین کیسے کی جا سکتی ہے جب کہ خواتین اس کی ریڑھ کی ہڈی اور فخر ہیں ۔ جمعہ کے روز یہاں خاتون صحافیوں کو مسٹر متقی کی پریس کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ دیے جانے کے بعد سیاست گرما گرم ہوگئی ۔

 

 

 

Ads