جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر وائی پرن کمار کی خودکشی اس گہرے سماجی زہر کی علامت ہے جو ذات پات کے نام پر انسانیت کو کچل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ "جب ایک آئی پی ایس افسر کو اپنی ذات کی وجہ سے ذلت اور مظالم برداشت کرنا پڑتے ہیں، تو تصور کریں کہ عام دلت شہری کس حالات میں زندگی گزار رہے ہوں گے۔ رائے بریلی میں ہریوم والمیکی کا قتل، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی توہین، اور اب مسٹر پران کی موت۔ یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ناانصافی اپنی انتہا پر ہے۔"
بی جے پی-آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت اور منوادی سوچ نے سماج کو زہر آلود کردیا ہے۔ دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور مسلمان آج انصاف کی امید کھو رہے ہیں۔ یہ جدوجہد صرف پران کی نہیں ہے بلکہ یہ ہر اس ہندوستانی کی جدوجہد ہے جو آئین، مساوات اور انصاف میں یقین رکھتا ہے۔