دوحہ، 16 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) دوحہ میں اسلامی سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد نے ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوحہ میں اسلامی سربراہان مملکت کے اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور خطے کے تازہ ترین حالات پر بات چیت کی۔
یاد رہے کہ صدر پزشکیان نے او آئی سی اور عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کے دوران خطے میں صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف الفاظ اور بیانات سے اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ممکن نہیں، مسلم ممالک کو عملی اقدام کرنا ہوگا۔