173 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی شروعات خراب رہی اور 32 کے اسکور پر اس کی چار وکٹیں گر گئیں۔عامر کلیم (دو)، کپتان جتندر سنگھ (20)، وسیم علی (ایک)، حماد مرزا (پانچ) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاہ فیصل اور آرین بشت نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ساتویں اوور میں 50 کے اسکور پر حیدر علی نے شاہ فیصل کو نو رن پر آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ ونائک شکلا (20)، جیتن رامانندی (13) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وسیم نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر سمے سریواستو (چھ) کو آؤٹ کر کے عمان کی اننگز کو 130 کے اسکور پر سمیٹ دیا اور میچ 42 رنوں سے جیت لیا۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد جواد اللہ اور حیدر علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد روحید نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ا
اس سے قبل عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رن بنائے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔