Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کے میزائل حملے میں صہیونی وائزمن انسٹی ٹیوٹ کی 50 لیبارٹریاں تباہ

  • 14 Sep 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

بیروت، 14 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) صہیونی حکام کے مطابق ایران کے میزائل حملے میں وائزمین انسٹیٹیوٹ کے قیمتی سامان، تحقیقی مواد اور تجرباتی نتائج تباہ ہوگئے، جن کی بحالی ممکن نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جون میں صہیونی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل حملے میں مقبوضہ علاقوں کے شہر رہووت میں قائم صہیونی وائزمن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو شدید نقصان پہنچا، جہاں کم از کم 50 تحقیقی لیبارٹریاں تباہ ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق 15 جون 2025 کو ایران نے وائزمن انسٹی ٹیوٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے۔ ادارے کی سائنسی کونسل کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ حملے کے بعد عالمی ادارے اور غیرملکی جامعات اسرائیل کے ساتھ سائنسی اور تعلیمی تعاون سے انکار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو میزائل براہ راست انسٹی ٹیوٹ کی عمارت سے ٹکرائے، جس سے قیمتی سامان، تحقیقی مواد اور تجرباتی نتائج تباہ ہوگئے، جنہیں دوبارہ بحال کرنا ممکن نہیں۔

سربراہ نے مزید بتایا کہ پچاس سے زائد لیبارٹریوں کی تباہی کے باعث طلبہ کے پاس تحقیق یا عملی کام کے لیے کچھ نہیں بچا، جو انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی اور تحقیقی مستقبل پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔

Ads