Masarrat
Masarrat Urdu

حماس کے رہنما خلیل الحیه نے شہید بیٹے کی نماز جنازہ ادا کی

Thumb

دوحہ، 13 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) صہیونی حکومت کے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے اعلی رہنما نے شہید بیٹے کی نماز جنازہ ادا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سینئر رہنما خلیل الحیه نے قطر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت اپنے فرزند شہید ہمام الحیه سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا کی۔

یہ شہداء چند روز قبل دوحہ میں حماس کے ایک مرکز پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔

حماس کے مطابق اس حملے میں ۵ افراد شہید ہوئے جن میں خلیل الحیه کا بیٹا بھی شامل ہے، تاہم کوئی بھی اعلی رہنما نشانہ نہیں بنا۔

اس خبر نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ خلیل الحیه خود زندہ اور سلامت ہیں۔ صہیونی ذرائع کی جانب سے ماضی میں ان کی شہادت سے متعلق افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کو دوحہ کے سیکیورٹی زون میں حماس کے کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا تھا، تاہم اس میں تنظیم کے مرکزی رہنماؤں کو نقصان نہیں پہنچا۔

Ads