Masarrat
Masarrat Urdu

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

  • 09 Aug 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 9 اگست (مسرت ڈاٹ کام) عباس عراقچی اور بدر عبدالعاطی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں انسانی بحران، اسرائیلی جارحیت اور لبنان میں داخلی ہم آہنگی کے تحفظ پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔

گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری صیہونی ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران اور صہیونی حکومت کے حملوں میں شدت اور مکمل قبضے کے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک مؤثر اقدامات کے ذریعے نسل کشی کو روکیں اور بین الاقوامی انسانی امداد فوری طور پر غزہ پہنچائی جائے۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر تاکید کی کہ مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان اعتماد اور داخلی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو داخلی کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس تناظر میں، انہوں نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے صہیونی افواج کے مکمل انخلا اور لبنان پر حملے ختم کرنے پر تاکید کی۔

Ads