Masarrat
Masarrat Urdu

دہلی-این سی آر میں 5 اگست تک ہلکی سے درمیانی بارش متوقع

Thumb

نئی دہلی، 31 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں اگلے دو ہفتوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لونی گاؤں، ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد اور بلبھ گڑھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
راجدھانی میں گزشتہ چند دنوں میں ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے دہلی والوں کو کئی مقامات پر پانی بھر جانے اور ٹریفک جام کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جن علاقوں میں سب سے زیادہ پانی جمع ہوا ان میں آئی ٹی او، یمنا ایکسپریس وے، دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے، دھولا کنواں، نہرو پلیس، کیلاش کالونی روڈ، پٹیل نگر، وجے چوک، جنگ پورہ، آر کے پورم، لاجپت نگر اور مہرولی-گڑگاؤں روڈ شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں 5 اگست تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے سات دنوں کے دوران شمال مشرقی خطہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی۔
دریں اثنا، سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے مطابق، دہلی میں جولائی کے مہینے  میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں سب سے صاف ہوا ریکارڈ کی گئی۔  اوسط ہوا کے معیار کا انڈیکس(اے کیو آئی) 79 ہے۔

Ads