محترمہ آتشی نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا، "بی جے پی مٹیالا اسمبلی کی نانگلی ڈیری میں مکانات کو گرانے کی تیاری کر رہی ہے، آج جب میں وہاں گئی اور لوگوں سے ملی تو ان کی آنکھوں میں خوف اور ان کی زبانوں پر بے بسی صاف ظاہر ہو رہی تھی۔ ایک بزرگ خاتون نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "کیا میں نے اپنی زندگی کی بچت سے جو چھوٹا سا گھر بنایا تھا اسے اب منہدم ہوتے دیکھنا پڑے گا؟"
انہوں نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت صرف دیواریں ہی نہیں توڑ رہی ہے، بلکہ غریبوں کے خوابوں، اعتماد اور ان کے وجود کو کچل رہی ہے۔ ہم سڑک سے ایوان تک ان لوگوں کی آواز بنیں گے جنہیں بے گھر کیا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔