جمعیۃ علما ہند کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی اس پٹیشن کی کل 16جولائی 2025 کو سماعت کریں گے۔
گذشتہ کل فلم پروڈیوسر کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ گورو بھاٹیاکی درخواست پر جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی نے اس درخواست پر جلد سماعت کی یقین دہانی کرائی۔جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے بھی سپریم کورٹ میں گذشتہ شب ہی کیویٹ داخل کردیا تھا یعنی کہ اب مقدمہ کی سماعت کے دوران مولانا ارشد مدنی کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل بھی پیش ہوکر بحث کریں گے۔