Masarrat
Masarrat Urdu

یمن کا بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل حملہ، امریکی اسلحہ بردار طیارہ راستہ بدلنے پر مجبور ہوگیا

Thumb

صنعا، 8 جون (مسرت ڈاٹ کام) یمن نے میزائل داغ کر امریکی ٹرانسپورٹ طیارے کو بین گورین ہوائی اڈے پر اترنے سے روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  یمنی میزائلوں نے اسلحے سے لدے ایک امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کو نشانہ بنایا جو بن گورین ہوائی اڈے کی طرف جارہا تھا۔

 امریکی ویب سائٹ "فلوریڈین" کے مطابق یمن سے فائر کیے گئے سپرسونک میزائلوں نے امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کو راستہ بدلنے اور مقبوضہ علاقوں سے دور ہٹنے پر مجبور کردیا۔

یمن نے غزہ کے باشندوں کی حمایت میں قابض رژیم کے خلاف مقبوضہ  میزائل کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بحری اور فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس سے تل ابیب کو اب تک بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

یمن مقبوضہ فلسطین میں بن گورین ہوائی اڈے سمیت ایلات اور حیفہ کی بندرگاہوں اور دیگر تزویراتی علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Ads