Masarrat
Masarrat Urdu

ایران نے اسرائیل کے جوہری منصوبوں کی اہم اور خفیہ دستاویزات حاصل کرلیں

  • 08 Jun 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 8 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی خفیہ اداروں نے خفیہ آپریشن کے ذریعے اسرائیلی جوہری رازوں پر مبنی وسیع اور حساس دستاویزات حاصل کرکے محفوظ مراکز تک منتقل کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی انٹیلیجنس اداروں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے حساس، اسٹریٹیجک اور جوہری منصوبوں سے متعلق ہزاروں دستاویزات اور معلومات حاصل کرلی ہیں۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ یہ کامیاب کارروائی کچھ عرصہ قبل انجام دی گئی تھی، لیکن معلومات کی حساسیت اور منتقلی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے اس وقت تک خاموشی اختیار کی گئی، جب تک تمام مواد ایران کے محفوظ مراکز تک منتقل نہیں ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اسناد اتنی کثیر مقدار میں ہیں کہ صرف ان کا ابتدائی مطالعہ، تصاویر اور ویڈیوز کی جانچ پڑتال کے خاصا وقت درکار ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اسرائیل کی سائبر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ساکھ کے لیے ایک سنگین دھچکا ہو سکتا ہے۔

Ads