Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملہ جاری

Thumb

دوحہ،  4 جون (مسرت ڈاٹ کام) انصار اللہ تحریک نے اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک اور میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ انصار اللہ کو حوثی تحریک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

حوثیوں کے ایک ترجمان نے المسیرہ یمن کے نشریاتی ادارے کو منگل کے روز بتایا کہ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے کیے گئے حملے نے امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کو لینڈنگ سے روک دیا۔
گذشتہ ایک ہفتے سے  حوثی  اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر روزانہ حملے کررہا  ہے۔
تحریک انصار اللہ نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملے صرف غزہ پٹی میں دشمنی ختم ہونے اور اس کی ناکہ بندی کے ساتھ  بند ہوں گے۔
حوثیوں نے 2023 کے آخر میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا اور اکتوبر 2023 میں غزہ پٹی میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
حوثی باغی شمالی یمن اور یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل پر قابض ہیں۔

Ads