Masarrat
Masarrat Urdu

ایران سے معاہدے کی امید ہے اگرچہ آسان نہیں، امریکی وزیرخارجہ

  • 22 May 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 22 مئی (مسرت ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں، مگر یہ عمل ہرگز آسان نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔ البتہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا کبھی بھی آسان نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ایران مذاکرات کی میز پر آیا۔

روبیو نے ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران یورینیم افزودگی کو قومی وقار سمجھتا ہے، مگر ہمارے خیال میں یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اس پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرے

Ads