تہران، 19 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ اطلاع ارنا نے دی۔
تہران ڈائیلاگ فورم کے موقع پر انجام پانے والی گفتگو کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں صدر پزشکیان نے ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان کی حکومت کے مثبت، ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار کی قدردانی کی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سلطان ہیثم بن طارق کی نیک نیتی اور صداقت پر مبنی جذبے کے تحت گفتگو کا نتیجہ ایک منصفانہ اور علاقے کے استحکام پر مبنی معاہدے کی شکل میں سامنے آسکے۔