Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستانی طلباء نے ہارورڈ یونیورسٹی انتظامیہ سے پہلگام حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا

Thumb

نئی دہلی، یکم مئی (مسرت ڈاٹ کام) امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ہندوستانی طلباء نے یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرے اور اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرے اور کیمپس کے پروگرام میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے پاکستانی عہدیداروں کو دعوت نامہ منسوخ کرے۔

انہوں نے یونیورسٹی کو بتایا کہ پاکستان کے اندر سے کام کرنے والے اسلامی دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہندوؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا، یونیورسٹی کو ہندوؤں اور ہندوستانی طلباء کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے جو مذہب کی بنیاد پر تشدد کا شکار ہیں۔
ہارورڈ کینیڈی اسکول کے طلباء نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پاکستان کانفرنس 2025 میں پاکستانی حکام کی شرکت کا پاکستانی حکومت کی طرف سے لشکر جیسے دہشت گرد گروہوں کے حق میں نظریاتی حمایت اور بیان بازی کے پیش نظر جائزہ لیا جانا چاہیے۔ اس کانفرنس میں پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر حکام کی شرکت متوقع ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن ایم گاربر اور دیگر عہدیداروں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے، 'ہارورڈ یونیورسٹی ہمیشہ برابری، عالمی انصاف اور انسانی وقار کے لیے کھڑی رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں یونیورسٹی نے نسل پرستی، یہود دشمنی، اسلامو فوبیا، اور نفرت کی دیگر اقسام سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے کھڑے ہو کر اہم مثالیں قائم کی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ’’اب ہم چاہتے ہیں کہ ہندوؤں اور ہندو طلبہ کے معاملے میں وہی وضاحت، وہی ہمت اور اسی قسم کی ہمدردی دکھائی جائے جو اپنے مذہب کے لوگوں کے چنیدہ قتل پر غمزدہ ہیں۔‘‘
انہوں نے یونیورسٹی سے ہندو فوبیا (ہندوؤں سے نفرت انگیز دشمنی) کے خلاف واضح موقف اختیار کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Ads