Masarrat
Masarrat Urdu

پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے قصورواروں کو سخت ترین سزا دی جائے: سرفراز صدیقی

Thumb


نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دردناک،وحشتناک،انسانیت سوز اور دہشت گردانہ واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے معروف وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ اس دہشت گردانہ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کے خاطیوں کو سخت ترین سزا دی جائے۔
انہوں نے آج یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں کہاکہ کانگریس ہمیشہ دہشت گرد کو ایک دہشت گرد ہی سمجھتی ہے اور اس کے ساتھ کسی بھی رعایت برتنے کے حق میں نہیں ہے۔ دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک سزا دی جائے پھر کوئی اس طرح کی بزدلانہ حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس دردناک واقعہ سے پورا ملک صدمے میں ہے اور ہماری پارٹی اس مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ کسی نفرت کو ہوا دئے بغیر دہشت گردوں پر سخت حملہ کیا جاے اور اسے  عبرتناک انجام تک پنچایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ سوال حکومت سے بھی کیا جانا چاہئے کہ آخر دہشت گردوں نے اتنی بڑی واردات انجام کیسے دی۔ خفیہ ایجنسیاں کیا کررہی تھیں۔ حکومت کو ایسے خوفناک واردات کے بارے میں بھنک تک کیوں نہیں لگی۔ جب تک ایسے سوالات کے جواب نہیں مل جاتے اس وقت ایسے خوفناک وردارت کو روکنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کی کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور ملک کے فضا کو کسی بھی حالت مکدر نہ ہونے دیں۔

Ads