'ایکس' پر ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے لکھاکہ "اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور ہندوستانی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ہندوستان کے لوگوں اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے سرحد پار دہشت گردانہ حملے کی وحشیانہ نوعیت کو شیئر کیا اور ہندوستان کو انصاف دلانے کے لئے ان کی حمایت کا اعادہ کیا۔"