Masarrat
Masarrat Urdu

وقف ترمیمی قانون نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ وقف جائداد ہڑپنے کا راستہ ہموار کرے گا: سرفراز احمد صدیقی

Thumb


نئی دہلی،  8اپریل (مسرت ڈاٹ کام) حالیہ دنوں میں منظور کئے گئے وقف ترمیمی قانون کومسلم سماج کے لئے نہایت نقصان دہ قرار دیتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے معروف وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ یہ قانون نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ وقف جائداد ہڑپنے کا راستہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ میں اس بل کی سختی سے مخالفت کی تھی اور اس کی خامیوں کو دلائل کے ساتھ اجاگر کیا تھا لیکن اقتدار کے نشے مست بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے دلائل کو نظر انداز کرکے اس بل کو دونوں ایوانوں میں دیر رات گئے تھے پاس کرایا اور صدر جمہوریہ نے بھی مسلم تنظیموں کی اپیل اور ملنے کا وقت دینے کے بجائے رات میں دستخط  کردیا۔
انہوں نے کہاکہ اس طریقہ کار سے انداز ہوتا ہے کہ حکومت کی نظرمیں مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ مسلم تنظیموں نے جے پی سی سے ملاقات کرکے بل کی ساری خامیوں اجاگر کیا تھا اور یہ کہا تھا کس طرح وقف جائداد مسلمانوں کے ہاتھوں سے چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل آئین کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے قانون کو واپس لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کی طرح وقف ترمیمی قانون کے سلسلے میں مسلمانوں کے جذبات و احساسات کے ساتھ ہے اور اس لڑائی میں پارٹی کے رہنما شانہ بشانہ ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے جس طرح منمانا طریقے اس بل پاس کیا ہے ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اکثریت ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ جس کے لئے قانون بنایا جارہاہے ان کو نظرانداز کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون کے خلاف ہم لوگ سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑائی لڑیں گے۔

 

Ads