Masarrat
Masarrat Urdu

جرائم اور مجرموں کو اقتدار کا تحفظ: آر جے ڈی

Thumb

پٹنہ، 16 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اعجاز احمد نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال کے تعلق سے  وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار  کے ذریعے جرائم اور مجرموں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

مسٹر یادو نے اتوار کو کہا کہ بہار میں جس طرح سے پولیس پر حملے ہو رہے ہیں، حکومتی سطح پر کارروائی کرنے میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اس سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ بہار میں کس طرح کا راج چل رہا ہے۔ جہاں جرائم اور مجرموں کو کہیں اقتدار کے ذریعے تحفظ دیا جا رہا ہے۔ اور ایسے لوگوں کے حوصلے میں اضافہ افسران  کی طرف سے تحفظ کا ثبوت ہے، یہی وجہ ہے کہ مجرموں کو یہ سمجھ آ گیا ہے کہ ’سیاں بھئے کوتوال  تو اب ڈر کاہیں کا۔‘
آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے مسلسل واقعات حکومت اور انتظامیہ کے گرتے ہوئے حوصلے کا نتیجہ ہیں کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں پولیس پر حملے ہو رہے ہیں اور پولیس افسران کی جان لی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جو کارروائی حکومتی سطح پر ہونی چاہیے وہ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بہار میں مکمل جنگل راج کی صورتحال ہے۔

Ads