محمود اللہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ محمود اللہ نے 2007 میں بنگلہ دیش کے لیے کرکٹ کی شروعات کی۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز باؤلر کے طور پر کیا۔ 39 سالہ محمود اللہ 2021 میں ٹیسٹ اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہو چکے ہیں ۔ محمود اللہ نے ون ڈے کرکٹ میں 36.46 کی اوسط سے 5689 رنز بنائے ہیں جس میں چار سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
محمود اللہ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اپنے ساتھیوں، کوچز اور خاص طور پر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ میں اپنے خاندان اور اپنے بھائی عماد اللہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے بچپن سے ہی میرا ساتھ دیا اور میرے کوچ اور سرپرست کا کردار بھی ادا کیا۔ اس کے ساتھ میں اپنی بیوی اور اپنے بچوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اچھے برے وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میں جانتا ہوں کہ ریڈ اور سبز رنگ کی جرسی مجھے یاد آئے گی۔ ہر چیز کا انجام خوشگوار نہیں ہوتا لیکن آپ کو آگے بڑھنا ہوگا۔ میری ٹیم اور بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے نیک خواہشات۔