Masarrat
Masarrat Urdu

سیٹ جی ٹیکنالوجی جلد ہی ٹیلی کام سیکٹر میں استعمال ہوگی: متل

Thumb

نئی دہلی، 12 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) بھارتی انٹرپرائزز کے بانی اور چیئرمین سنیل بھارتی متل نے سیٹلائٹ اور ٹیلی کام صنعتوں سے عالمی سطح پر اپنی طاقت کو یکجا کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیلی کام صنعت کے لیے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو شامل کرنا اپنے صارفین کے لئے نئی ٹیکنالوجی لانے سے مختلف نہیں ہونا چاہیے۔

مسٹر متل نے آج یہاں جاری بیان میں کیا حال ہی میں بارسلونا میں اختتام پذیر موبائیل ورلڈ کانگریس 2025 میں اپنے  افتتاحی خطاب میں، میں نے ٹیلی کام اور سیٹلائٹ دونوں کمپنیوں  سے ایک ساتھ کام کرنے، اپنی طاقت کو یکجا کرنے  نیز  سمندر اور آسمان کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے  غیر منسلک کو جوڑنے کے مشن کو پورا کرنے پر زور دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ سیٹلائٹ کمپنیوں اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان شراکت داری کے فعال اعلانات کے ساتھ اس کی پیروی کی جا رہی ہے۔”
قابل ذکر ہے کہ مسٹر متل کی ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل  نے کل امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو ملک میں اسٹار لنک  سیٹلائٹ مواصلاتی خدمات شروع کرے گی۔ اسی سلسلے میں جیو پلٹ فارم نے بھی آج اسپیس ایکس کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر متل نے کہا کہ مستقبل میں4جی، 5جی اور 6 جی کی طرح ہی، اب ہمارے پاس ایک اور ٹیکنالوجی ہوگی یعنی سیٹ جی۔ جلد ہی، صارفین اپنے موبائل کو دنیا کے سب سے دور دراز حصوں، آسمانوں اور نیلے سمندروں  میں  اپنے ساتھ لے جاسکیں گے۔ ہموار عالمی رابطے کا ایک نیا دور آ رہا ہے۔"”
انہوں نے کہا، "میں نے 2017 میں موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنے کلیدی خطاب میں آپریٹرز سے رومنگ چارجز کو کم کرنے کے لیے اسی طرح کی اپیل کی تھی، جو صارفین کو اپنے گھریلو نیٹ ورک  کو لے جانے اور مقامی سم یا وائی فائی ہاٹسپاٹ کی تلاش کرنے سے روک رہا تھا۔" صنعت نے مثبت جواب دیا؛ رومنگ کی شرحیں کم کر دی گئیں اور بین الاقوامی ڈومیسٹک نیٹ ورک سوئچ آن ریٹ بڑھا دیے گئے۔ آج دنیا بھر میں رومنگ چارجز قابل برداشت ہیں ۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ سیٹلائٹ اور ٹیلی کام کی صنعتیں عالمی سطح پر اپنی طاقت کو یکجا کرنے کے لیے میری کال کا جواب دیں گی۔”

Ads