سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، حملوں کا ہدف صوبہ درعا میں جباب اور عزرا کے قریب 89 ویں آرٹلری رجمنٹ کا بیس تھا۔ برطانیہ میں قائم جنگ کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے کہا کہ جانی نقصان کی کوئی فوری اطلاع نہیں ہے اور نقصان کی حد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق یہ واقعہ 2025 کے آغاز سے شام کی سرزمین پر اسرائیل کا 21 واں حملہ ہے۔ ان میں سے 19 فضائی حملے تھے جبکہ دو زمینی۔ اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 23 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں ہتھیاروں کے ڈپو، فوجی ہیڈ کوارٹر اور گاڑیاں شامل ہیں۔