تہران، 10 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ سے پر پرامن رہا ہے اور رہے گا، یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ مذاکرات اور بدمعاشی و دھونس جمانے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
سوشل نیٹ ورک ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی واضح کیا ہے کہ "ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ سے پر پرامن رہا ہے اور رہے گا، لہذا فوجی مقاصد نام کی کوئی چیز سرے موجود ہیں نہیں"
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ "ہم دباؤ یا دھمکی کے تحت مذاکرات نہیں کریں گے۔" ہم ایسے گفت و شنید کو قابل غور نہیں سمجھتے، خواہ کوئی بھی موضوع ہو۔ بات چیت میں اور بدمعاشی و دھونس جمانے میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم تین یورپی ممالک کے ساتھ اور الگ الگ روس اور چین کے ساتھ برابر کی بنیاد پر، باہمی احترام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جس کا مقصد غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے ایران کے جوہری ایٹمی پروگرام میں زیادہ اعتماد اور شفافیت پیدا کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ "ماضی گواہ ہے کہ جب بھی امریکہ نے ایران کے تئین احترام کا رویہ اپنایا، اسے ویسا ہی جواب ملا اور جب بھی اس نے دھمکی آمیز موقف اپنایا ہے، اسے ایرانی عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔" ہر عمل کا لازمی رد عمل ہوتا ہے۔