سری لنکا نے کل آٹھ وکٹ پر 211 رن سے دوبارہ کھیل شروع کیا۔ سری لنکا نے صبح کے سیشن میں اپنے کل کے اسکور میں ابھی چھ رن کا اضافہ کیا تھا جب ناتھن لیون نے کوسل مینڈس (50) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو نویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بو ویبسٹر نے لہیرو کمارا (نو) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی دوسری اننگز 231 پر سمیٹ دی۔
آسٹریلیا کو جیت کے لیے 75 رن کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف 17.4 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور اپنی دوسری ٹیسٹ جیت درج کر لی۔ آسٹریلیا کی گرنے والی واحد وکٹ ٹریوس ہیڈ (20) کی تھی۔ انہیں پربھات جے سوریا نے آؤٹ کیا۔ عثمان خواجہ (27) اور مارنس لیبوشگن (26) ناٹ آؤٹ رہے۔ 156 رن کی شاندار اننگز کھیلنے والے ایلکس کیری کو 'پلیئر آف دی میچ' اور سیریز میں 272 رن بنانے والے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو 'پلیئر آف دی سیریز' کا اعزاز دیا گیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلی اننگز میں دنیش چندیمل (74) اور کوسل مینڈس (85 ناٹ آؤٹ) کی اننگز کی بدولت 257 رن بنائے تھے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں ایلکس کیری (156) اور کپتان اسٹیو اسمتھ (131) کی شاندار اننگز کی بدولت 414 رن بنائے تھے۔